رسائی کے لنکس

امریکی امیگریشن قانون میں اصلاحات پر غور


امریکی امیگریشن قانون میں اصلاحات پر غور
امریکی امیگریشن قانون میں اصلاحات پر غور

امریکی حکام نے کہاہے کہ وہ امیگریشن سے متعلق اپنے قانون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں جس میں زیادہ تر توجہ سنگین جرائم میں ملوث افراد پر رکھی جاری ہے۔

امریکہ کے امیگریشن اورر کسٹم انفورسمنٹ کے ڈائریکٹر جان مارٹن نے کہا ہے کہ حکام اس سلسلے میں مخصوصی کمیونیٹز کے پروگرام سے متعلق، جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے امریکی امیگریشن حکام سے فنگرپرنٹس کی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں، مقامی اورر ریاستی حکومتوں کی سفارشات حاصل کررہے ہیں ۔

وفاقی امیگریشن کے حکام کا کہناہے کہ اصلاح شدہ پروگرام میں زیادہ تر توجہ سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن پر مرکوز ہوگی۔

موجودہ پروگرام کے ناقد اور مقامی اورریاستی حکومتوں میں اس کے مخالفین کا کہناہے کہ موجودہ قانون چھوٹے جرائم کرنے والواں اور بڑے جرائم میں ملوث افراد میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون تاریکین وطن کی جانب سے جرائم کی اطلاع دینے کے عمل حوصلہ شکنی کرتا ہے کیونکہ انہیں یہ خدشہ ہوتا کہ انجام کار انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG