رسائی کے لنکس

امریکی ٹی وی شو کے میزبان کے مذاق پر بھارت کا احتجاج


امریکی ٹی وی شو کے میزبان کے مذاق پر بھارت کا احتجاج
امریکی ٹی وی شو کے میزبان کے مذاق پر بھارت کا احتجاج

بھارتی عہدے داروں نے امریکن ٹیلی ویژن کے ایک میزبان کے ایک مذاق پر احتجاج کیا ہے جس میں سکھ مذہب کی مقدس عبادت گاہ کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔

پچھلے ہفتے رات تاخیر سے دکھائے جانے والے ایک شو میں میزبان جے لینو نے بھارتی ریاست پنجاب میں واقع گولڈن ٹیمپل کی ایک تصویر دکھاتے ہوئے ازراہ مذاق کہاتھا کہ یہ جگہ صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے امیدوار مٹ رومنی کی موسم گرما کی رہائش گاہ ہے۔

اس مذاق میں رومنی کی کثیر دولت کی جانب اشارہ کیاگیاتھا۔

میزبان کے اس تبصرے پر بھارت میں سکھ تنظیموں نے برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد بھارتی عہدے داروں نے اس معاملے کو فوری طورپر امریکی حکومت کے سامنے اٹھایا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پیر کے روز کہا کہ لینو کے تبصرے کو امریکہ میں آزادی اظہار کے قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے اور ان کا تبصرہ بظاہر مذاق لگتا ہے۔

بھارت نے این بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو بھی شکایت کی ہے جہاں سے لینو کا شو نشرکیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG