رسائی کے لنکس

امریکہ: دولت اسلامیہ کی مدد پر ایک شخص پر فرد جرم عائد


مفید الفجیح
مفید الفجیح

الفجیح نے یمن میں ایک شخص کو 600 ڈالر بھیجے تاکہ لوگوں کو شام میں سنی شدت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑائی کے لیے بھیجا جاسکے۔

امریکہ میں ایک وفاقی جیوری نے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو مدد اور وسائل فراہم کرنے اور امریکی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی کوششوں پر ایک شخص پر فرد جرم عائد کی ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق نیویارک کے علاقے روچسٹر سے تعلق رکھنے والے مُفید الفجیح نے دو لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دولت اسلامیہ کے ہمراہ لڑنے کے لیے بیرون ملک جائیں اور یمن میں ایک شخص کو 600 ڈالر بھیجے تاکہ لوگ شام میں جا کر لڑیں۔

اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ ایسے لوگوں کو "بھرپور قوت سے شناخت اور انھیں ختم کرتا" رہے گا جو ان گروپوں کی حمایت کی کوشش کرتے ہیں اور جو امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

"جیسا کہ یہ مقدمہ ظاہر کرتا ہے، ہمارے ایجنٹس اور استغاثہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں جس پر کوئی عمل کر سکتا ہے۔ ہماری توجہ ان تمام سرگرمیوں کو پہلے ہی ناکام بنانے پر مرکوز ہے، اس سے پہلے کہ کوئی بھی داعش کا حامی وہاں کا سفر کرے یا پھر ان سے ہمدردی رکھنے والوں کو بھرتی کرے۔"

ملزم پر غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی فردجرم بھی عائد کی گئی۔

دولت اسلامیہ کے سنی شدت پسندوں نے رواں سال کے اوائل سے عراق اور شام میں کارروائیاں شروع کر رکھی تھیں اور جون میں انھوں نے عراق کے شمال اور مغرب اور شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کر کے وہاں خلافت کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

امریکہ اور اتحادی ملکوں نے شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کارروائیاں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG