رسائی کے لنکس

ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کی مؤثرپالیسی موجود نہیں : رابرٹ گیٹس


ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کی مؤثرپالیسی موجود نہیں : رابرٹ گیٹس
ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کی مؤثرپالیسی موجود نہیں : رابرٹ گیٹس

ایک امریکی اخبار نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے وائٹ ہاؤس کو انتباہ کر چکے ہیں کہ ان کے پاس ایران کے جوہری عزائم سے نمٹنے کے لیے کوئی مؤثر پالیسی موجود نہیں ہے ۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق مسٹر گیٹس نے قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز کو جنوری میں ایک خفیہ میمو لکھا تھا جس میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کی صورت میں امریکی منصوبوں کے نقائص کی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ امکان موجود ہے کہ ایران لازمی طور پر کوئی ایک جوہری بم بنائے بغیر بھی، کسی جوہری ہتھیار کےلیے تمام بڑے حصے اکٹھےکر سکتا ہے

اخبار نے نا معلوم عہدے داروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مسٹر گیٹس کے میمو میں اس امکان کی بات بھی کی گئی تھی کہ جوہری ایندھن یا ہتھیار ان دہشت گروپس سے بھی حاصل کیےجا سکتے ہیں جن کی ایران حمایت کرچکا ہے ۔

XS
SM
MD
LG