رسائی کے لنکس

ایرانی وکیل کے خلاف عدالتی فیصلے پر امریکہ کی تنقید


ایرانی وکیل کے خلاف عدالتی فیصلے پر امریکہ کی تنقید
ایرانی وکیل کے خلاف عدالتی فیصلے پر امریکہ کی تنقید

امریکہ نے انسانی حقوق کی ایک معروف ایرانی خاتون وکیل کے خلاف ایرانی عدالت کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔

نسرین ستودہ (فائل فوٹو)
نسرین ستودہ (فائل فوٹو)

گذشتہ سال ستمبر میں گرفتار کی گئی 45 سالہ نسرین ستودہ کو’ملکی سلامتی کے خلاف‘ طرزعمل اپنانے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی ہے اور اُن پر آئندہ 20 سال کے دوران وکیل کی حیثیت سے کام کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستودہ کے خلاف عدالتی فیصلہ ایرانی حکام کی طرف سے ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے حق میں بلند ہونے والی آواز کو خاموش کرنا ہے۔ بیان میں ستودہ کو ایران میں قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے ایک مضبوط آواز بھی قرار دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG