رسائی کے لنکس

خواہش ہے ایران پر حملے کی نوبت نہ آئے:ایڈمرل مائیک ملن

چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن
چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن

امریکہ کےچیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے امریکہ نے اس پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے تاہم ان کی خواہش ہے کہ اس کی نوبت نہ آئے ۔

امریکہ کےچیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے امریکہ نے اس پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے تاہم ان کی خواہش ہے کہ اس کی نوبت نہ آئے ۔

ایڈمرل مائیک ملن اکثر کہتے ہیں کہ ایران پر فوجی حملے کے نتائج کے بارے کوئی پیشن گوئی کرنا ناممکن ہے۔تاہم اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ خطرہ بھی قابل قبول نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کر ے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی آپشن توہمیشہ امریکہ کے پاس رہی ہے مگر میری خواہش ہے کہ اس کی نوبت نہ آئے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن ہے مگر مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہاہے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے جون میں ایران پر پابندیاں مزید سخت کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG