رسائی کے لنکس

ایران ممکنہ طور پر قید دو امریکی شہریوں کو رہا کرے: امریکہ


ایران نے ایک کاروباری شخصیت سیامک نمازی کو گزشتہ سال اکتوبر جب کہ اُس کے ایک ماہ بعد اُن کے 80 سالہ والد کو گرفتار کیا تھا, یہ دونوں ایرانی نژاد امریکی شہری ہیں۔

اوباما انتظامیہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ دو امریکی شہریوں، والد اور اُن کے بیٹے، کو رہا کرے جنہیں بظاہر غیر واضح الزامات پر قید میں رکھا گیا ہے۔

ایران نے ایک کاروباری شخصیت سیامک نمازی کو گزشتہ سال اکتوبر جب کہ اُس کے ایک ماہ بعد اُن کے 80 سالہ والد کو گرفتار کیا تھا۔

دونوں ایرانی نژاد امریکی شہری ہیں۔

اُن کے خاندان کا خیال کہ دونوں کو تہران کے ایون جیل میں رکھا گیا ہے جسے تشدد کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

لیکن ایران نے ان دونوں افراد کے بارے میں کسی طرح کی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی حکام کو ان دونوں شہریوں سے متعلق تشویش ہے ’’ہمیں یہ نہیں معلوم کے اُن پر الزامات کیا ہیں اور ہم ان دونوں کی ممکنہ تحویل کو درست نہیں سمجھتے۔‘‘

جان کربی نے کہا کہ امریکہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ سوئس سفارت کاروں کے ساتھ مل کر اُن دونوں افراد کی جلد از جلد رہائی کے لیے کام کرے۔

امریکہ کا ایران میں سفارت خانہ نہیں ہے اور سوئس سفارت کار تہران میں امریکہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

گزشتہ ماہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ وہ نمازی کیس کے بارے میں رابطے میں ہیں لیکن اُنھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

XS
SM
MD
LG