رسائی کے لنکس

ایرانی ’ریال‘ کے خلاف نئی امریکی تعزیرات عائد


فائل
فائل

وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تعزیرات بین الاقوامی بینکوں اور اُن اداروں پر لاگو کی جائیں گی جو بڑے پیمانے پر ایرانی کرنسی ’ریال‘ کی خریدو فروخت سے واسطہ رکھتے ہیں

صدر براک اوباما نے ایران کے خلاف نئی امریکی تعزیرات کی دستاویز پر دستخط کردیے ہیں، جس کے ذریعے ایران کے ریال کو ہدف بنایا گیا ہے، جس کرنسی کی قدر پہلے ہی ڈانواں ڈول ہے۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تعزیرات بین الاقوامی بینکوں اور اُن اداروں پر لاگو کی جائیں گی جو بڑے پیمانے پر ایرانی کرنسی ’ریال‘ کی خریدو فروخت سے واسطہ رکھتے ہیں۔

تعزیرات کا دائرہ اُن بینکوں تک بھی بڑھایا جائے گا، جہاں ’ریال‘ کی کرنسی کے بڑے بڑے اکاوٴنٹ ہیں۔

امریکی تعزیرات کا نفاذ اُن کمپنیون پر بھی ہوگا جو ایران کو ایسے پُرزے فراہم کرتی ہیں جنھیں وہ گاڑیاں، ٹرک اور دیگر ذرائع آمد و رفت بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

نئی تعزیرات امریکی صدر براک اوباما کے اِس عہد کا حصہ ہیں کہ وہ ایران کو ہر حال میں جوہری طاقت بننے سے روکیں گے۔
XS
SM
MD
LG