رسائی کے لنکس

ایران پر نئی پابندیوں کی منظوری


امریکی ایوانِ نمائندگان کی طرف سے کیا جانے والا یہ اقدام اب سینیٹ میں پیش ہوگا۔

امریکہ کے ایوان نمائندگان نے ایران پر نئی سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے گوکہ اوباما انتظامیہ نے کچھ تعزیرات میں نرمی بھی کر رکھی ہے۔

بدھ کو ایوان نے دیگر تعزیرات کے علاوہ ایران کی تیل کی برآمدات پر مزید پابندیاں عائد کیں جن کا مقصد ایران کو اس کے متنازع جوہری پروگرام کے لیے سرمائے کے حصول کو روکنا ہے۔

ایوان کی طرف سے کیا جانے والا یہ اقدام اب سینیٹ میں پیش ہوگا۔

گزشتہ ہفتے اوباما انتظامیہ نے طبی، زرعی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی شعبوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کی تھی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سے ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے بعد اس ملک سے بات چیت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

نو منتخب ایرانی صدر حسن روحانی کو مبصرین نسبتاً اعتدال پسند تصور کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG