رسائی کے لنکس

جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات

جوہری امور پر امریکہ کی اعلیٰ ترین مذاکراتکار وینڈی شرمین (فائل فوٹو)
جوہری امور پر امریکہ کی اعلیٰ ترین مذاکراتکار وینڈی شرمین (فائل فوٹو)

امریکی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں نائب وزیر خارجہ ویلیم برنز ان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت اور جوہری امور پر امریکہ کی اعلیٰ ترین مذاکراتکار وینڈی شرمین بھی اس کا حصہ ہوں گی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جمعرات کو جنیوا میں تہران کے جوہری پروگرام پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی دور شروع ہونے جارہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں نائب وزیر خارجہ ویلیم برنز ان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت اور جوہری امور پر امریکہ کی اعلیٰ ترین مذاکراتکار وینڈی شرمین بھی اس کا حصہ ہوں گی۔

یہ اجلاس ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان گزشتہ ماہ جوہری پروگرام سے متعلق کسی مفصل معاہدے کے طے نا پانے کے بعد ہورہے ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، چین، روس، فرانس اور جرمنی، ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ طے کرنے کی ڈین لائن کی 24 نومبر تک توسیع کرنے پر رضا مند ہوئے تھے۔

گزشتہ سال نومبر میں طرفین میں یہ طے پایا تھا کہ ایران پر عائد تعزیرات میں نرمی لائی جائے گی جس کے بدلے تہران یورینیم کی افژودگی کے عمل کو روکے گا۔

ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG