رسائی کے لنکس

عراق: ہیلی کاپٹر گرنے کے واقع میں سات امریکی فوجی اہل کار ہلاک


فائل
فائل

امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراق میں ہیلی کاپٹر گرنے کے ایک واقع میں امریکی فوج کے سات اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔

پینٹاگان نے جمعے کے روز بتایا کہ بظاہر یہ دشمن کی کسی حرکت کا نتیجہ نہیں لگتا، تاہم معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سات افراد سوار تھےجو عام نقل و حمل کے مشن پر تھا جب جمعرات کی شام عراق کے مغربی صوبہ ٴانبار میں گر کر تباہ ہوا۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے: ’’ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں جان دینے والے بہادر فوجیوں کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں، جو کل عراق شام سرحد پر گرا۔ ملک کی خدمت بجا لاتے ہوئے اُن کی جانب سے دی جانے والی قربانی کو بھلایا نہیں جائے گا‘‘۔

پینٹاگان نے بتایا ہے کہ اس وقت پرواز کرنے والے دوسرے ہیلی کاپٹر نے واقع کی فوری اطلاع دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری امداد پر مامور فورس جو عراقی سکیورٹی افواج اور امریکی قیادت والے اتحاد کی فوج کے ارکان پر مشتمل ہے، فوری طور پر جائے حادثہ کے قصبے میں پہنچی۔

عراق اور شام میں داعش کے خلاف نبردآزما آپریشنز کے ڈائریکٹر، امریکی بری فوج کے برگیڈیئر جنرل جوناتھن براگا نے کہا ہے کہ ’’ہم عراقی سکیورٹی افواج کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس افسوس ناک واقعے کے بعد فوری مدد فراہم کی‘‘۔

XS
SM
MD
LG