رسائی کے لنکس

امریکہ کا عراق میں پرائیویٹ سکیورٹی دو گنا کرنے کا ارادہ


عراق سے امریکی لڑاکا فوجیوں کے انخلا کے بعد امریکہ وہاں پرائیویٹ محافظوں کی تعداد کودوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور حکام کے مطابق سات ہزار سول محافظوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی کے مطابق یہ بھرتیاں عراق میں موجود امریکی سفارتکاروں اور دیگر ترقیاتی کاموں میں مصروف عہدیداروں کی حفاظت کو مد نظر رکھ کر کی جارہی ہیں۔

جمعرات کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران کرولی نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں بھرتیاں عارضی طور پر کی جارہی ہیں اور عراق میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ان کی تعداد میں کمی کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کا آخری بڑالڑاکا بریگیڈ جمعرات کو عراق سے وطن واپسی کے لیے کویت پہنچ گیا ہے اور چھوٹے لڑاکا یونٹس جن میں تقریباً چھ ہزار فوجی شامل ہیں اس ماہ کے آخر تک عراق سے چلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG