رسائی کے لنکس

امریکی افواج کے سربراہ کی اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں


جنرل مارٹن ڈمپسی
جنرل مارٹن ڈمپسی

امریکی افواج کے سربراہ ایران کے جوہری تنازع کے ممکنہ حل سے متعلق اختلاف رائے پر بات چیت کے لیے جمعہ کو مختصر دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں۔ ان دونوں ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو، صدر شمون پریز کے علاوہ وزیردفاع اور فوجی سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سے متعلق کچھ واضح نہیں ہے لیکن اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع ہے کہ امریکی عہدیدار اسرائیل پر زور دیں گے کہ وہ ایران پر کسی پیشگی حملے سے باز رہے۔

اسرائیل نے ایسے کسی اقدام کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے جب کہ امریکہ ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا حامی ہے۔

امریکہ ان پابندیوں کے لیے مزید عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مشرق وسطیٰ مزید عدم توازن کا شکار ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG