رسائی کے لنکس

علاج کی منتظر ماریہ کو امریکی ویزہ مل گیا


یہ بچی ایک جینیاتی بیماری "موکیو سنڈروم" کا شکار ہے جس کے باعث اس کی نہ صرف اس کی نشونما متاثر ہو رہی ہے بلکہ وہ شدید تکلیف کا شکار ہے۔

امریکہ نے ایک چھ سالہ پاکستانی بچی کو آخرکار ویزہ جاری کر دیا ہے جس کا علاج کے لیے امریکہ کے اسپتال میں پہنچنا از حد ضروری تھا۔

اس بچی ماریہ کے والد شاہد اللہ کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ انھیں دو بار ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے علاوہ ذرائع ابلاغ پر بھی اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔

تاہم منگل کو سفارتخانے نے ماریہ کے لیے امریکی ویزہ جاری کر دیا جس پر شاہد اللہ اور ان کے اہل خانہ بے حد خوش ہیں۔

یہ بچی ایک جینیاتی بیماری "موکیو سنڈروم" کا شکار ہے جس کے باعث اس کی نہ صرف اس کی نشونما متاثر ہو رہی ہے بلکہ وہ شدید تکلیف کا شکار ہے۔

امریکہ کے ایک اسپتال نے اس بچی کا مفت علاج کرنے کی پیشکش کی تھی اور اس کے آپریشن کے لیے دو نومبر کی تاریخ بھی دے رکھی تھی۔

شاہد اللہ اسلام آباد سے ملحقہ شہر راولپنڈی کے رہائشی ہیں جہاں وہ کمبلوں کی فروخت کی ایک دکان چلاتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" سے گفتگو میں شاہد اللہ نے بتایا کہ ویزہ ملنے کے بعد وہ اور ان کی اہلیہ ماریہ کے ساتھ امریکی ریاست ڈیلاویر میں ولمنگٹن کے اسپتال برائے اطفال جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG