رسائی کے لنکس

دھوکا دہی سے محفوظ نئے گرین کارڈ کا اجرا


اعلان کے مطابق، ’’نئے کارڈ کے ڈزائن سے ’یو ایس سی آئی ایس‘ کے بر وقت اقدام لینے کا اظہار ہوتا ہے جس سے دستاویز کو نقالوں اور دھوکے بازوں کی حرفت سے محفوظ رکھا جا سکے گا‘‘۔ جب تک اِن کی میعاد مکمل نہیں ہوتی، نئے اور پرانے دونوں کارڈ کارگر رہیں گے

امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے نئے نقالی سے محفوظ ’گرین کارڈز‘ جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

ری ڈزائن کردہ اِن کارڈوں میں ’بہتر گرافکس‘ اور سکیورٹی کے اضافی نقوش درج ہیں، جو پرانے کارڈ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ نوعیت کے ہیں۔

’یو ایس سی آئی ایس‘ کے مطابق، ’’نئے کارڈ کے ڈزائن سے ’یو ایس سی آئی ایس‘ کے بروقت اقدام لینے کا اظہار ہوتا ہے جس سے دستاویز کو نقالوں اور دھوکے بازوں کی حرفت سے محفوظ رکھا جا سکے گا‘‘۔

نئے گرین کارڈ میں:

کارڈ کے دونوں اطراف، فرد کی تصویر دکھائی دے گی۔

منفرد ’گرافک امیج‘ اور رنگین ’پئلیٹ‘ نمایاں ہوگی۔

’اسٹیچو آف لبرٹی‘ کی شبیہ اور سبز رنگ کی باریک تختی آویزاں ہوگی۔

تصویر کے ساتھ کندہ خود نوشتہ تحریر ہوگی۔

انفرادی دستخط دکھائی نہیں دے گی۔

پشت پر’ آپٹیکل پٹی‘ ظاہر نہیں ہوگی۔

یکم مئی سے نئے کارڈ کا اجرا شروع ہوا۔ تاہم، ’یو ایس سی آئی ایس‘ نے کہا ہے کہ جب تک پرانا اسٹاک موجود ہے، پرانے کارڈ بھی جاری کیے جاتے رہیں گے۔

جب تک اِن کی میعاد مکمل نہیں ہوتی، نئے اور پرانے دونوں کارڈ کارگر رہیں گے۔

کارڈ تو نئے ہوں گے، لیکن اِن کی اہلیت کی شرائط اور درخواست کا سارا عمل مروجہ طور طریقے کا ہی ہوگا۔

XS
SM
MD
LG