رسائی کے لنکس

کیری دولت اسلامیہ کے خلاف اتحادیوں کی کاوشوں کا جائزہ لیں گے


امریکی وزیرخارجہ جان کیری
امریکی وزیرخارجہ جان کیری

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے قائدین سمجھتے ہیں کہ دنیا ان سے اتنی مرعوب ہے کہ وہ ان کی مخالفت نہیں کرے گی۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری رواں ہفتے یورپ جا رہے ہیں جہاں وہ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ دیگر عہدیداروں سے ملاقاتوں میں دہشت گردی، یوکرین کی صورتحال اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بدھ کو جناب کیری شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ "دولت اسلامیہ" سے نمٹنے کے لیے قائم بین الاقوامی اتحاد کے وزارتی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

واشنگٹن میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے قائدین سمجھتے ہیں کہ دنیا ان سے اتنی مرعوب ہے کہ وہ ان کی مخالفت نہیں کرے گی۔

"ہم یہ واضح کر دیں، ہم بالکل بھی مرعوب نہیں۔ آپ، ہمارے شراکت دار ہرگز مرعوب نہیں۔ دولت اسلامیہ صریحاً غلط ہے۔"

امریکہ کی زیر قیادت اتحادیوں کی فضائی کارروائیوں میں اب تک شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ برسلز میں کیری اور اتحاد میں شام 60 سے زائد شراکت دار عسکریت پسندوں کو شکست دینے اور تباہ کرنے کے لیے سیاسی کاوشوں کا جائزہ لیں گے۔

"یہ ایک ایسا موقع ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ چیزیں کہاں موجود ہیں اور پھر لازمی بات ہے کہ انھیں یہاں سے آگے لے جانے کے لیے کیا ضروری ہے اس پر بات ہو گی۔"

مبصرین کا کہنا ہے کہ کیری ترکی پر زور دینے کی کوشش کریں گے کہ وہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں مدد کرے۔

XS
SM
MD
LG