رسائی کے لنکس

امریکہ کی زیر قیادت فورسز کے دولت اسلامیہ پر حملے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوبانی کے قصبے کے قریب دولت اسلامیہ کے دو بڑے یونٹس کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے 15 محاذوں کو تباہ کر دیا گیا۔

امریکہ کی زیرقیادت اتحادی فورسز نے دو روز کے دوران شام میں دولت اسلامیہ کے اہداف پر 12 فضائی حملے کیے ہیں۔

مشترکہ ٹاسک فورس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں کوبانی کے قصبے کے قریب دولت اسلامیہ کے دو بڑے یونٹس کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے 15 محاذوں کو تباہ کر دیا گیا۔

فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک عمارت کو بھی تباہ کیا گیا۔

ایک اور فضائی کارروائی میں شام کے شہر الحسکہ کے قریب شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کی دو چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق میں تین مقامات پر دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی کی۔ ان میں اربیل میں شدت پسندوں کے زیرتسلط ایک پل کو نشانہ بنایا گیا جب کہ رامادی میں شدت پسندوں کی دو گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔

موصل کے قریب بھی شدت پسندوں کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے گزشتہ سال کے وسط میں عراق اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں 'خلافت' کا اعلان کر دیا تھا۔ امریکہ نے اس گروپ کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ان کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG