رسائی کے لنکس

امریکہ کا سوڈان پر لاگو معاشی تعزیرات ہٹانے کا اعلان


فائل
فائل

محکمہٴ خارجہ نے یہ اعلان جمعے کے روز کیا۔ اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ جنوری سے سوڈان کے مثبت اقدام کا احتیاط سے جائزہ لیا گیا، جب کہ امریکہ اور سوڈان کی جانب سے ’’16 ماہ تک دھیان سفارتی کوششوں پر‘‘ مرکوز رہا

امریکہ نے ایک طویل عرصے سے سوڈان پر عائد معاشی تعزیرات اٹھا لی ہیں، جس ضمن میں انسانی حقوق اور انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں سوڈان کی جانب سے حاصل کردہ پیش رفت کا حوالہ دیا گیا ہے۔

محکمہٴ خارجہ نے یہ اعلان جمعے کے روز کیا ہے۔ اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ جنوری سے سوڈان کے مثبت اقدام کا احتیاط سے جائزہ لیا گیا، جب کہ امریکہ اور سوڈان کی جانب سے ’’16 ماہ تک دھیان سفارتی کوششوں پر‘‘ مبذول رہا۔

محکمہ ٴخارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر نوئرٹ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ ان تعزیرات کے اٹھائے جانے سے یہ بات تسلیم ہوتی ہے کہ سوڈان کے متنازع علاقوں میں مخاصمت ختم کرنے، سوڈان بھر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کے معاملے میں بہتری لانے، اور علاقائی تنازعات اور دہشت گردی کے خدشات سے نمٹنے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے حکومت ِسوڈان نے کافی مثبت اقدامات کیے ہیں‘‘۔

یہ تعزیرات پہلی بار 1997ء میں لگائی گئی تھیں، جس سے قبل امریکہ نے سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست حکومت قرار دیا تھا، جب سوڈان نے اپنے دارالحکومت خرطوم میں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کو رہنے کی اجازت دی تھی۔

اُس پر مزید پابندیاں اُس وقت لگیں جب سوڈان کے لڑائی زدہ دارفر علاقے میں نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے باغیوں کے خلاف حکومتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے۔

XS
SM
MD
LG