امریکہ پر گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کو پندرہ سال مکمل ہوگئے۔ اس روز القاعدہ کے دہشت گردوں نے چار ہوائی جہازوں کو اغوا کرکے دو کو نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے ٹکرایا جبکہ ایک واشنگٹن میں پینٹاگون اور ایک جہاز پینسلوینیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
گیارہ ستمبر کے حملوں کی پندرہویں برسی

1
گیارہ ستمبر کے حملوں کو پندرہ سال مکمل، اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں واقعے میں مرنے والوں کے ناموں کی تختی پر پھول رکھے ہوئے ہیں

2
صدر براک اوباما 11 ستمبر کو پینٹاگون پر ہونے والے حملے کی یاد گار پر پھول رکھتے ہوئے

3
صدر، وزیر دفاع اور جوائنٹ چیف چیئر جنرل تقریب میں شریک ہیں، لوگ بھی دلچسپی سے اس تقریب کو دیکھ رہے ہیں

4
نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کا ایک اہلکار فائر ڈپارٹمنٹ نیویارک کی میموریل وال کے قریب مستعد کھڑا ہے