رسائی کے لنکس

امریکہ: کانگریس میں برتری کے لیے کانٹے کے وسط مدتی مقابلے 


بدھ کی صبح تک سامنے آنے والی صورتِ حال کے مطابق ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے لیے کئی کلیدی ریاستوں میں کانٹے کے مقابلے ہوئے۔ ملک بھر میں انتخابی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بعض حلقوں میں حتمی نتائج آنے میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

ایوانِ نمائندگان کے انتخاب میں ری پبلکننز کی جس ’ریڈ ویو‘ کی توقع کی جارہی ہے تھی اس کا زور کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ری پبلکنز ممکنہ طور پر ایوانِ نمائندگن میں ممکنہ طور پر برتی حاصل کرسکتے ہیں تو نشستوں کی تعداد توقع سے کم ہونے کا امکان ہے۔

کانگریس کے ہر دو سال کےبعد ہونے والے انتخابات میں صدر جو بائیڈن کی بقیہ مدت کے دوران کیپٹل ہل کا سیاسی کنٹرول داؤ پر ہے۔ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات کے علاوہ کئی ریاستوں کے گورنرز کے انتخاب کے لیے منگل کو ووٹنگ ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ملک کی مشرقی ریاستوں میں پولنگ کا عمل شام تک مکمل ہوا لیکن مغربی ٹائم زونز میں ووٹنگ جاری رہی جہاں وقت میں چند گھنٹوں کا فرق ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کئی ریاستوں میں برسر اقتدار ڈیموکریٹک امیدواروں اور حزب اختلاف کے ری پبلیکن امیدواروں کے درمیان کانگریس کی نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ ابھی کئی مقابلو ں کے نتائج کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستیں داؤ پر لگی ہوئی ہیں اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

کیا وسط مدتی انتخابات صدر بائیڈن کی کارکردگی پر ریفرنڈم ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:16 0:00


ان انتخابات میں ووٹرز نےجن مسائل پر توجہ مرکوز کی ان میں اسقاط حمل، کھیلوں میں سٹے بازی اور چرس کی قانونی حیثیت شامل ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن سے ملحقہ ریاست میری لینڈ کے ووٹروں نے بھنگ کو قانونی بنانے کا فیصلہ کیا لیکن کئی دوسری ریاستوں میں ایسی ہی تجاویز شکست کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

دو ریاستوں میں تاریخ ساز نتائج سامنے آرہےہیں۔ میری لینڈ کے ووٹروں نے اپنے پہلے سیاہ فام گورنر، ویس مور، کا انتخاب کیا۔ مور کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ ریاست میساچوسٹس کی پہلی خاتون گورنر ہوں گی اور ملک کی پہلی کھلے عام ہم جنس پرست ریاست کی چیف ایگزیکٹو مورا ہیلی ہیں۔ وہ بھی ڈیموکریٹ ہیں۔

ریاست آرکنسا میں ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سیکرٹری سارہ ہکابی سینڈرز، جو ریپبلکن ہیں، توقع کے مطابق گورنر منتخب ہوئیں۔ اس کے والد مائیک ہکابی نے ایک دہائی تک ریاست کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

وسط مدتی انتخابات: مسلمان امریکی خاتون امیدوار کو کامیابی کی امید
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:56 0:00

منگل کے سرکاری انتخابات کے دن سے قبل ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ امریکی شہری پہلے ہی ذاتی طور پر یا میل ان ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈال چکے تھے۔

بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے مقابلوں میں کل ووٹ 2018 کے وسط مدتی انتخابات میں ریکارڈ 115 ملین سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔

منگل کو ایک اہم مقابلے میں فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے آسانی سے دوبارہ انتخاب جیت لیا ہے۔

کچھ ری پبلکنز 2024 کے صدارتی الیکشن میں امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈی سینٹس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کریں اور انہوں نے بھی وائٹ ہاؤس کے لیے ممکنہ انتخابی دوڑ کو مسترد نہیں کیا۔

ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ریلیوں میں حامیوں کو اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی، شاید اگلے ہفتے، یہ اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ 2024 میں دوبارہ وائٹ ہاؤس کے لیے انتخاب لڑ یں گے۔

(اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جار ہا ہے)

XS
SM
MD
LG