رسائی کے لنکس

کرغزستان: امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرغز حکام نے بتایا کہ قازقستان کی سرحد کے قریب یہ طیارہ گرا، لیکن اس حادثے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

امریکہ کا ایک فوجی طیارہ جمعہ کو کرغزستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ طیارہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج تک رسد اور تیل پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

کرغز حکام نے بتایا کہ قازقستان کی سرحد کے قریب یہ طیارہ گرا، لیکن اس حادثے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پیر کو افغانستان میں امریکہ کے زیرانتظام بگرام ائیر بیس سے اڑنے والا مال بردار جہاز اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس فضائی حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG