رسائی کے لنکس

امریکہ کا پچاس جوہری میزائلوں سے رابطہ عارضی طور پر منقطع


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے سازوسامان میں خرابی کے باعث جوہری ہتھیاروں سے لیس پچاس میزائلوں اور ان کو داغنے کے نظام کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے وایومنگ کے علاقے میں امریکی فضائی کے اڈے پر قائم کنٹرول مرکز میں سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

حکام نے منگل کے روز بتایا کہ رابطہ پنتالیس منٹ تک منقطع رہا لیکن اس دوران میزائلوں کے حادثاتی طور پر فائر ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا۔

حکام کے مطابق میزائلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان میں متعدد حفاظتی فیچر موجود ہوتے ہیں جب کہ ضرورت پڑنے پر ان کو ایک متبادل نظام کے ذریعے داغا جا سکتا ہے۔

میزائلوں اور مرکز کے درمیان رابطہ منقطع ہونے کے اس واقع کے بارے میں وائٹ ہاؤس کو بھی مطلع کر دیا گیا تھا۔

یہ پچاس میزائل امریکہ کے زمین پر موجود میزائلوں کا تقریباً گیارہ فیصد حصہ بنتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG