رسائی کے لنکس

اسلامک سینٹر: امریکی مسلمان رہنماؤں کا بین المذاہب مکالمےکا مطالبہ


یہ بات نامناسب ہے کہ مرکز کا معاملہ 11ستمبرکے دہشت گرد وں سے جوڑا جائے: ترجمان، کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنز

امریکہ میں مسلم تنظیموں کے اتحادنے مطالبہ کیا ہے کہ نیویارک کے گراؤنڈ زیرو کے قریب، جہاں کبھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارتیں تھیں، اسلامی مرکز کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے پر کھڑے ہونے والےتنازعے کےسلسلے میں ایک بین المذاہب مکالمے کا اہتمام کیا جائے۔

گروپ کے ترجمان نہاد اود نے، جِن کا تعلق کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنز سے ہے، کہا ہے کہ یہ بات نامناسب ہے کہ مرکز کا معاملہ 11ستمبرکے دہشت گرد وں سے جوڑا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ گراؤنڈ زیرو سارے امریکیوں کا ہے۔

یہ اپیل جسے ‘نیشنل ویک آف ڈائلاگ’ کا نام دیا جا رہا ہے، اتوار کو نیو یارک میں مسلم رہنماؤں کے دِن بھرجاری رہنے والے سربراہ اجلاس کے بعد جاری کی گئی۔

سربراہ اجلاس میں شریک ہونے والی تنظیموں میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ اور مسلم الائنس آف نارتھ امریکہ شامل تھیں۔

اُنھوں نے تجویز پیش کی ہے کہ یہ مکالمہ 22سے 24اکتوبر کےاختتامِ ہفتہ کے دوران ہوگا جِس میں مسلمان دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کا دورہ کریں گے جب کہ امریکی مسلمان رہنما اپنی مساجد میں ‘اوپن ہاؤسز’ منعقد کریں گے۔

XS
SM
MD
LG