رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ، امریکہ کے درمیان 25 سالہ تناؤ کا خاتمہ


امریکی وزیر ہلری کلنٹن نیوزی لینڈ میں ۔ (فائل فوٹو)
امریکی وزیر ہلری کلنٹن نیوزی لینڈ میں ۔ (فائل فوٹو)

امریکہ اور نیوزی لینڈ نے جمعرات کو انسداد دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان 25 سالہ تناؤ ختم ہو گیا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکہ کی نمائندگی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کی جو ایشیا پیسیفک ممالک کے دو ہفتے کے دورے پر ہیں جس کا مقصد اس خطے کے لیے امریکی عزم کو دہرانا ہے۔

اس معاہدے کو ”Wellington Declaration “کا نام دیا گیا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے، جوہری عدم پھیلاوٴ اور بین المالک جرائم کی روک تھام میں اسٹریٹیجک تعاون کا باعث بنے گا۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ دونوں ملک فوجی شعبے میں بھی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ 1985ء میں نیوزی لینڈ نے خود کو جوہری ہتھیاروں سے پاک ملک قرار دینے کے علاوہ امریکی جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی شروع ہو گئی جو اب اس معاہدے پر دستخط کے بعد ختم ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے جواُن کے سات ملکی دورے کا آخری مرحلہ ہوگا۔

XS
SM
MD
LG