رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا 50 ارب ڈالر کے چھ سالہ تعمیراتی منصوبے کااعلان


صدر اوباما کا 50 ارب ڈالر کے چھ سالہ تعمیراتی منصوبے کااعلان
صدر اوباما کا 50 ارب ڈالر کے چھ سالہ تعمیراتی منصوبے کااعلان

صدر براک اوباما نے لبیرڈے پر کارکنوں سےاپنے خطاب میں ملک میں سڑکوں، ریل کی پٹریوں اور رن ویز کو وسعت دینے کے ایک چھ سالہ منصوبے کااعلان کیا۔ اس پروگرام کے تحت گرڈ اسٹیشنوں کو بہتر بنایا جائے گا اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے گا۔

امریکہ میں مزوروں کے دن کی تعطیل کے موقع پر صدربراک اوباما نے معیشت کی صورت حال پر ورکرز یونین سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک بڑا منصوبہ شروع کررہے ہیں۔

صدر اوباما کا 50 ارب ڈالر کے چھ سالہ تعمیراتی منصوبے کااعلان
صدر اوباما کا 50 ارب ڈالر کے چھ سالہ تعمیراتی منصوبے کااعلان

وسط مغربی ریاست وسکانسن میں کارکنوں سےاپنے خطاب میں انہوں نے ملک میں سڑکوں، ریل کی پٹریوں اور رن ویز کو وسعت دینے کے ایک چھ سالہ منصوبے کااعلان کیا۔ بنیادی ڈھانچے میں وسعت کے اس منصوبے میں بجلی کے بہتر گرڈ ، تیز رفتار ریلولے لائنیں اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بھی شامل ہے۔

صدر نے کہا کہ بڑی تعداد میں ملازمتوں کے فوری نئے مواقع پیدا کرنے کا ان کا نیا منصوبہ 50 ارب ڈالر کی لاگت سے شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں دو لاکھ 41 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور فضائی سفر کا وقت کم کرنے اور فضائی سفر میں آمد رفت میں تاخیر پر قابو پانے کے لیے قومی ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔

صدر اوباما نے وعدہ کیا کہ وہ اس منصوبے کے لیے سرمائے کی مکمل فراہمی اور اس کی وجہ سے بجٹ خسارہ میں کسی اضافے کو روکنے کے لیے کانگریس کےساتھ مل کرکام کریں گے۔

وہائٹ ہاؤس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نئے منصوبے سے امکانی طورپر اگلے سال سے پہلے ملازمتوں کے مواقع پیدا نہیں ہوں گے۔

صدر اوباما کا 50 ارب ڈالر کے چھ سالہ تعمیراتی منصوبے کااعلان
صدر اوباما کا 50 ارب ڈالر کے چھ سالہ تعمیراتی منصوبے کااعلان

مزوروں کے دن کے موقع پر صدر اوباما کی تقریر اس رپورٹ سے محض چند روز کے بعد ہوئی ہے جس میں کہاگیا تھا کہ اگست کے مہینے میں امریکہ میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر9.6 فی صد تک پہنچ گئی تھی۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما نے کہا تھا کہ مزوروں کا دن امریکی کارکنوں کے ساتھ کیے جانے والے وعدوں کے اعادے کا دن ہے۔

سوسال سے زیادہ عرصے قبل امریکہ میں مزوروں کا دن منانے کا سلسلہ شروع ہواتھا۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سال مزوروں کا دن لگ بھگ ان ڈیڑھ کروڑ امریکیوں کے لیے خوشی کا دن ثابت نہیں ہوا جو بدستور بے روزگار ہیں۔

امریکہ میں روزگار کی صورت حال تقریباً ایک سال پہلے جیسی ہے اورملک میں بے روزگاری کی شرح اور ان افراد کی تعداد جن کے پاس کوئی کام نہیں ہے، لگ بھگ وہی ہے جو پچھلے سال لبیر ڈے پر تھی۔

XS
SM
MD
LG