رسائی کے لنکس

صدر اوباما نے بجٹ کٹوتی کے منصوبے پر دستخط کر دیے


صدر اوباما
صدر اوباما

صد اوباما نے 85 ارب ڈالر کی بجٹ کٹوتیوں سے بچنے کے معاملے پر قانون سازوں کی طرف سے کسی سمجھوتے پر نا پہنچنے کو ’ناقابلِ معافی‘ قرار دیا ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے سرکاری اخراجات میں 85 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں کیوں کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے کانگریس اور وائٹ ہاؤس کسی معاہدے پر اتفاق نہیں کر سکے تھے۔

سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں کے اثرات ملک بھر میں پڑیں گے۔ کچھ وفاقی اداروں نے اپنے ملازمین کو بلا تعطل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے نئی بھرتیاں روک دی ہیں جب کہ بعض منصوبوں پر اخراجات کو بھی کم کیا ہے۔

ان کٹوتیوں کے اثرات بتدریج ہوں گے لیکن ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ غریب خاندان اور بے روزگار افراد مراعات سے محروم ہوں گے۔

امریکی وزیر دفاع چیک ہیگن نے کہا ہے کہ بجٹ کی صورت حال میں غیر یقینی سے فوج کے بعض منصوبوں کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ دیگر اقدامات کے علاوہ ہیگ نے کہا کہ امریکی بحریہ کو اپنے جہاز ’گراؤنڈ‘ کرنا ہوں گے، ائیر فورس کو اپنی فضائی پروازوں کے گھنٹے کم کرنے کے علاوہ بری فوج کو اپنے تربیتی منصوبوں میں کمی لانا ہو گی۔

صد اوباما نے 85 ارب ڈالر کی بجٹ کٹوتیوں سے بچنے کے معاملے پر قانون سازوں کی طرف سے کسی سمجھوتے پر نا پہنچنے کو ’ناقابلِ معافی‘ قرار دیا ہے۔

اُنھوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ان کٹوتیوں سے میعشت کو نقصان پہنچے گا اور روزگار کے مواقع ضائع ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG