رسائی کے لنکس

جائزہ رپورٹ: روزگار اور معیشت کی کارکردگی پر زیادہ تر امریکی ناخوش


جائزہ رپورٹ: روزگار اور معیشت کی کارکردگی پر زیادہ تر امریکی ناخوش
جائزہ رپورٹ: روزگار اور معیشت کی کارکردگی پر زیادہ تر امریکی ناخوش

ایک نئی جائزہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ معیشت اور وفاقی بجٹ خسارے سے نبردآزما ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کی صلاحیت کے معاملے پر امریکیوں کی اکثریت صدر براک اوباما کی کارکردگی سے ناخوش ہے۔

’واشنگٹن پوسٹ‘ اور’ اے بی سی‘ کی طرف سے کیے گئے رائے عامہ کے جائزےسے پتا چلتا ہے کہ 57فی صد امریکی صدر کی معیشت سے متعلق کارکردگی کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جائزے میں شریک ساٹھ فی صد لوگ وفاقی بجٹ خسارے سے نمٹنےکے معاملے پر صدر سے اتفاق نہیں کرتے۔

ایسے میں جب قومی قرضے کی ممکنہ پہلی نادہندگی کی حتمی تاریخ صرف ایک ہفتہ دور ہے، صدر اوباما اور قانون سازبجٹ اور قرضے کی حد بڑھانے کے معاملے پر سمجھوتے تک پہنچنے کے لیےتیزی سے کوشاں ہیں۔

جب کہ قومی بے روزگاری کے اعداد نو فی صد سےزائد کی سطح پرہیں، سروے کیےگئےلوگوں میں سے آدھے نے مسٹر اوباما کی روزگار کےمواقع پیدا کرنے سے متعلق کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ سروے14سے 17جولائی تک ٹیلی فون پر کیا گیا۔ ’رینڈم سیمپل‘ کی بنیاد پر ہونے والے اِس جائزے میں تقریباً ایک ہزار بالغ شریک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG