رسائی کے لنکس

امریکی معاون سیکرٹری ٹام میلینوسکی کا دورہ پاکستان


معاون سیکرٹری ٹام میلینوسکی
معاون سیکرٹری ٹام میلینوسکی

معاون سیکرٹری ٹام میلینوسکی نے سویلین اور فوج کے سینیئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انسانی حقوق اور نظم و نسق سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکرٹری برائے جمہوریت، انسانی حقوق اور محنت ٹام میلینوسکی نے پاکستان کا اپنا دو روزہ دورہ منگل کو مکمل کیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی معاون سیکرٹری نے پاکستانی حکومت کے سینیئر عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکرٹری کی حیثیت سے ٹام میلینوسکی کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا۔

بیان کے مطابق معاون سیکرٹری نے سویلین اور فوج کے سینیئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انسانی حقوق اور نظم و نسق سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے ان ملاقاتوں کے دوران حکومتی نظم و نسق اور سلامتی کے اداروں میں احتساب کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے دوطرفہ روابط کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکرٹری نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی قوم کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا جب کہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے اپنی ملاقاتوں کے دوران اُنھوں نے صحافیوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے عدالتی نظام میں بہتری کے ممکنہ اقدامات پربھی بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG