رسائی کے لنکس

شام پہ داغے گئے روسی میزائل ایران جا گرے: امریکی اہل کار


ادھر، روسی اہل کاروں نے کہا ہے کہ 26 کروز میزائل سے داعش کے 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جو بغیر کسی شہری ہلاکت کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو لگے جس سے وہ تباہ ہوگئے

ایک امریکی اہل کار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحیرہٴکیسپئن میں لنگرانداز روسی جہازوں سے داغے گئے چار میزائل شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے بجائے ایران میں گرے۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے، اہل کار نے بتایا کہ ان سے پہنچنے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

روس نے بدھ کے روز شام میں جاری اپنے فضائی حملوں کو تیز کردیا ہے، جب کہ بحیرہٴکیسپئن سے کروز مزائل داغے گئے، جس کا مقصد اہم زمینی کارروائی میں شام کی فوج کو مدد فراہم کرنا ہے۔

روسی اہل کاروں نے کہا ہے کہ 26 کروز میزائل سے داعش کے 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جو بغیر کسی شہری ہلاکت کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو لگے جس سے وہ تباہ ہوگئے۔

شام میں روسی فوجی حرکات کے باعث ’پریشان کن کشیدگی‘ کے معاملے پر توجہ دیتے ہوئے، نیٹو کے سکریٹری جنرل ژاں اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ جمعرات کے دِن اتحاد نے اپنی ’ریپڈ ریسپانس فورس‘ کی تعداد بڑھا کر 40000 کر دی ہے۔

اسٹولٹن برگ کا یہ بیان برسلز میں سامنے آیا جہاں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران شام کی خانہ جنگی میں روسی مداخلت ایجنڈا میں اوپر تھی۔

XS
SM
MD
LG