رسائی کے لنکس

خیلج میکسیکو تیل کا رِساؤ: اوباما پُر امید لیکن محتاط


Thượng nghị sĩ Kerry vẫy chào đám đông khi bước lên khán đài nói chuyện trước Đại hội Toàn quốc của đảng Dân chủ tại Charlotte, North Carolina, 6/9/ 2012. (AP Photo/J. Scott Applewhite)
Thượng nghị sĩ Kerry vẫy chào đám đông khi bước lên khán đài nói chuyện trước Đại hội Toàn quốc của đảng Dân chủ tại Charlotte, North Carolina, 6/9/ 2012. (AP Photo/J. Scott Applewhite)

جس جگہ تیل رِس کر سمندر میں شامل ہو رہا تھا، اُسے برٹش پیٹرولیم کمپنی نے بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے

خلیج میکسیکو کے گہرے پانیوں کے اندر تیل کے کنویں سے جس جگہ تیل رِس کرسمندر میں شامل ہو رہا تھا اُسےبرٹش پیٹرولیم کمپنی نے بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

اِس کے بارے میں جاری ہونے والی وِڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سوراخ کو بڑی مضبوطی کے ساتھ بند کیا گیا ہے۔

صدر اوباما نے مالیاتی نظام کے بارے میں امریکی سینیٹ میں پیش ہونے والے بِل کے سلسلے میں اہم بیان دینے کے ساتھ ساتھ اِس نئی خبر پر بھی تبصرہ کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ اُن کے خیال میں یہ ایک مثبت اشارہ ہے۔ اُن کے بقول، میرےخیال میں، یہ ایک مثبت نشانی ہے۔ ہم اب بھی آزمائشی مرحلے میں ہیں۔

صدرکی جانب سے یہ محتاط بیان قابلِ فہم ہے، جسےجمعرات کو برٹش پیٹرولیم کمپنی کے جاری کردہ اعلان کے بعد دیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اُسے توقع ہے کہ پریشر انٹیگرٹی ٹیسٹ کے دوران تیل کنویں سے باہر نہیں آئے گا۔ مگر ابھی اِس بات کی پختہ ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ تیل کا رِسنا مستقل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

بی پی کمپنی کے سینئر نائب صدر ، کینٹ ویلز کا کہنا ہے کہ ابھی اِس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ اُن کے بقول، ہم نے سطح پر دوسری رکاوٹ لگائی ہے،اور اب ہم ایک بار پھر اس کے پریشر کی آزمائش کرنے جارہے ہیں۔

بہر حال، یہ خبر صدر اوباما کے لیے ایک اچھی خبر ثابت ہوگی کیونکہ اِس معاملے میں اُن کی حکومت کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صدر اوباما نے یہ بات واضح کردی تھی کہ وہ بی پی کمپنی پر اپنا دباؤ جاری رکھیں گے کہ یہ کمپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ خلیج میکسیکو میں تیل کے رِساؤ کی کامیاب بندش سے صدر کو سیاسی طور پر کتنی تقویت حاصل ہوتی ہے۔

صدر نے سمندر میں تیل کے لیے کی جانے والی کھدائی پر چھ ماہ کے لیے عارضی بندش لگا دی ہے اور کہا ہے کہا ِس بہت بڑے حادثے کے بعد جو تشویش ناک صورتِ حال پیدا ہوئی تھی اُس کے پیشِ نظر یہ ضروری تھا۔

امریکی سینیٹ میں بھی سمندر میں تیل کی تلاش کے لیے موجودہ قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں جِن میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے مزید نئی قانون سازی پر کام ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG