رسائی کے لنکس

سان ڈیاگو میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک


پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو گھروں تک ہی محدود رہنے کا کہا ہے۔

امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں گولی لگنے سے ایک پولیس افسر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

جمعہ کو ٹوئٹر پر حکام نے اس واقعے کی تصدیق کی لیکن اس کی تفصیلات تا حال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یہ واقعہ جمعرات کو دیر گئے پیش آیا اس کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پولیس کا کہنا تھا کہ ایک مشتبہ شخص کو تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس ’اے پی‘ کے مطابق پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو گھروں تک ہی محدود رہنے کا کہا ہے۔

ٹی وی پر پولیس کی بہت سے گاڑیوں کو شہر میں ہنگامی طور پر گھومتے، اہلکاروں کو گلیوں میں گشت کرتے اور فضا میں پرواز کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو دکھایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا ہے جب ملک میں حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد پولیس اہلکاروں کو ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور پولیس اور خاص طور پر سیاہ فام برادری کے درمیان تناؤ دیکھا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG