رسائی کے لنکس

پاکستان امریکہ فوجی سربراہان کی ملاقات، سرحد پارحملوں پربات چیت


پاکستان فوج کے سربراہ نے افغانستان میں امریکہ اورنیٹو افواج کےکمانڈر پر زوردیا ہے کہ افغانستان سے شدت پسندوں کی پاکستان میں دراندازی کے معاملے کو روکا جائے۔

مقامی میڈیا رپورٹس نے پاکستانی فوجی حکام کے حوالے سےبتایا ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ معاملہ بدھ کے روز راولپنڈی میں امریکی جنرل جان ایلن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران اٹھایا۔

اس سے قبل اِسی ہفتے، سرحد پار سے ہونے والے ایک حملےپر پاکستان نےافغانستان کے ساتھ باضابطہ احتجاج کیا جس واقع میں 13پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ اتوار کی رات گئے افغانستان سےداخل ہونے والے 100سے زائد شدت پسندوں نے شمال مغربی علاقے اپر دیر میں پاکستانی افواج پرحملہ کیا۔ اِس جھڑپ میں چھ فوجی ہلاک ہوئے اور فوج کا کہنا ہے کہ مزید 11فوجی لاپتا ہیں، جب کہ بعد میں سات کی سربریدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔

بدھ کو پاکستانی طالبان نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں چھاپے کے دوران 17پاکستانی فوجیوں کی سر بریدہ لاشیں دکھائی گئی ہیں۔ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اِی میل کے ذریعے اس وڈیو کو نامہ نگاروں کو بھیجا ہے۔

XS
SM
MD
LG