رسائی کے لنکس

کاروباری مواقع سے متعلق پاکستان امریکہ کانفرنس


کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کر رہے ہیں جب کہ اس وفد میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل جیلانی بھی شامل ہیں۔

امریکہ اور پاکستان کی چوتھی ’’کاروباری مواقع کانفرنس‘‘ دو اور تین جون کو نیویارک سٹی میں منعقدہ کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں امریکہ سفارت خانے سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس کانفرنس کا مقصد کاروباری اداروں کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور امریکی و پاکستانی کاروباری اداروں بالخصوص ملبوسات، صحت عامہ، انفارمیشن، کمیونیکشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں سے منسلککاروباری اداروں کے ایک دوسرے کے ساتھ روابط قائم کرنا ہے۔

کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کر رہے ہیں جب کہ اس وفد میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل جیلانی بھی شامل ہیں۔

امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر تجارت بروس اینڈریوز کر رہے ہیں جب کہ میزبان ملک کے وفد میں پاکستان اور افغانستان کے کے لیے امریکہ نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور دیگر متعلقہ حکام بھی شامل ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اکتوبر 2015 میں دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری مواقع سے متعلق سالانہ کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا تھا۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق ’جنرل الیکٹرک‘ کے نائب چیئرمین جان رائس کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ امریکہ اور پاکستان کے سینکڑوں کاروباری منتظمین نے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے اندراج کرایا ہے۔

XS
SM
MD
LG