رسائی کے لنکس

امریکہ نے چار پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کر دیا


امریکی محکمہ خزانہ
امریکی محکمہ خزانہ

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق بلیک لسٹ کیے جانے والوں میں الطاف کا بیٹا عبید خانانی بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر اپنے والد کی اس غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھا۔

امریکہ نے دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے لیے مبینہ طور پر رقوم کی منتقلی اور اس میں معاونت فراہم کرنے والے چار پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان افراد سے امریکی شہریوں کے لین دین پر پابندی اور امریکہ میں ان کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

ان چار میں سے تین اس پاکستانی شہری الطاف خانانی کے قریبی رشتے دار ہیں جنہیں گزشتہ سال ستمبر میں امریکی حکام نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے اپنی کمپنی کے ذریعے اربوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی رواں ماہ شروع ہوگی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق بلیک لسٹ کیے جانے والوں میں الطاف کا بیٹا عبید خانانی بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر اپنے والد کی اس غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھا۔

دیگر دو میں الطاف کا بھائی جاوید اور بھتیجا حذیفہ خانانی شامل ہیں جو اس کاروبار میں مبینہ طور پر سرمایہ کاری اور معاونت فراہم کرتے آرہے ہیں۔

چوتھے شخص کا نام عاطف پولانی بتایا گیا کہ جو الطاف خانانی کی کمپنی الزرعونی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے رقوم کی منتقلی میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ یہ کہہ چکا ہے کہ الطاف خانانی نے اپنی کمپنی کے ذریعے دنیا بھر میں جرائم پیشہ گروہوں، دہشت گردوں اور منشیات کے اسمگلروں کو دولت کی منتقلی کے لیے اپنی خدمات پیش کیا کرتا تھا جب کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں سے اپنے بہترین تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کی پاکستان، دبئی، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسڑیلیا اور دیگر ممالک کے درمیان لین دین بھی کرتا رہا۔

XS
SM
MD
LG