رسائی کے لنکس

logo-print

26 لاکھ ڈالر میں دوپہر کا کھانا


26 لاکھ ڈالر میں دوپہر کا کھانا

ایک نامعلوم شخص نے ارب پتی سرمایہ کار وارن بفیٹ کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے لیے 26 لاکھ ڈالر کی کامیاب بولی لگائی ہے۔

اس سالانہ خیراتی نیلامی میں ریکارڈ بولی گزشتہ سال کی کامیاب بولی سے 100 ڈالر زیادہ ہے۔

بولی کی رقم فلاحی ادارے گلائیڈ فاؤنڈیشن کو جائے گی جو سان فرانسسکو میں غربا اور بے گھر افراد کو مدد فراہم کرتا ہے۔

نیلامی میں کامیاب بولی لگانے والا شخص عموماً وارن بفیٹ کے ساتھ نیویارک کے سمتھ اینڈ والنسکی اسٹیک ہاؤس میں دوپہر کا کھانا کھاتا ہے اور ارب پتی سرمایہ کار سے اپنی مرضی کے موضوعات پر گفتگو کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG