رسائی کے لنکس

امریکہ اور فلپائن کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز


دونوں ملکوں کے لگ بھگ پانچ ہزار فوجی ان گیارہ روز مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

فلپائن اور امریکہ نے ’ساؤتھ چائنہ سی‘ کے قریب سالانہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

یہ فوجی مشقیں اُس بین الاقوامی آبی حدود میں ہو رہی ہیں جس پر چین کا اپنے پڑوسی ممالک سے تنازع چل رہا ہے۔

دونوں ملکوں کے لگ بھگ پانچ ہزار فوجی ان گیارہ روز مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ مشقیں کسی بھی طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی طرف سے ردعمل کی تیاری کے لیے کی جا رہی ہیں۔

ان مشقوں میں امریکہ اور فلپائن کی فوجی کشتیوں کے ذریعے کارروائی، ساحلی علاقوں میں لینڈنگ کے علاوہ ٹینکوں کی مدد سے قریبی جزیروں پر مشقیں بھی شامل ہیں۔

ان جزیروں پر بھی چین کا دیگر فریقوں سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

قدرتی وسائل سے مالا مال ’سپریٹلس‘ جزیرے پر چین کے علاوہ ملائیشیا، تائیوان اور ویتنام کا بھی دعویٰ ہے۔

XS
SM
MD
LG