رسائی کے لنکس

امریکہ، فلپائن مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عہدیداروں نے پیر کو مشقوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس سال کی مشقوں کا محور سمندری سکیورٹی ہو گا۔

امریکہ اور فلپائن نے جنوبی بحیرہ چین یعنی ’ساؤتھ چائنہ سی‘ کے متنازع علاقے میں 10 روزہ سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز ایک ایسے وقت کیا جب علاقے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

عہدیداروں نے پیر کو مشقوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس سال کی مشقوں جنھیں ’’بالیکٹن‘‘ کا نام دیا گیا ہے کا محور سمندری سکیورٹی ہو گا۔

فلپائن کے وزیر خارجہ البرٹ ڈیل روساریو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس علاقے میں وسیع سمندری اور علاقائی تنازعات کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے چین کا ذکر نہیں کیا لیکن ساؤتھ چائنہ سی کے علاقے کے متنازع جزائر پر چین کا اپنے دعویٰ کے حوالے سے رویہ زیادہ جارحانہ ہوتا جا رہا ہے۔

واشنگٹن اور منیلا نے گزشتہ ہفتہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی بنا پر امریکی فوجی فلپائن کے اڈوں کو استعمال کر سکیں گے۔

امریکی اور فلپائن کے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے منگل کو کہا تھا کہ تمام ملکوں اور لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امن اور سلامتی کے تحفظ کے ساتھ رہیں اور ان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔
XS
SM
MD
LG