رسائی کے لنکس

امریکی کشتی پر قزاقوں کے حملے کا مقدمہ، یمنی باشندے کا اعتراف جرم


امریکی کشتی پر قزاقوں کے حملے کا مقدمہ، یمنی باشندے کا اعتراف جرم
امریکی کشتی پر قزاقوں کے حملے کا مقدمہ، یمنی باشندے کا اعتراف جرم

یمن کے ایک باشندے نے امریکہ کی وفاقی عدالت میں بحیرہ عرب میں ایک امریکی کشتی کے اغوا میں کردار اداکرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس واقع میں چار امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔

جمعرات کے روز سماعت کے دوران منیر علی کے اعتراف کے بعد اس مقدمے میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

علی نے عدالت کو بتایا کہ فروری میں پیش آنے والے اس واقعہ میں کشتی پر سوار چار افرادکے قتل میں ، جن میں سے دو کشتی کے مالک اور دو ان کے دوست تھے، اس کا کوئی کردار نہیں تھا۔

علی نے یہ تسلیم کیا کہ وہ تاوان کی رقم سے حصہ وصول کرنے کے لیے صومالی قزاقوں کی مدد کررہاتھا۔

21 اکتوبر کو عدالت میں پیشی کے موقع پرمنیر علی کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید چار صومالی مشتبہ افراد نومبر اور جنوری میں اپنے خلاف مقدموں کی سماعت کے منتظر ہیں۔

XS
SM
MD
LG