امریکہ اور پولینڈ نے ایک اہم دفاعی معاہدے پردستخط کردئےہیں جس کےتحت یورپی یونین کے اِس ملک میں میزائلوں کا ایک بیس قائم کیا جائے گا۔
امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن اور اُن کے پولش ہم منصب راڈو سلورسکی نےہفتےکے روز پولینڈ کےشہرکراکو میں اِس معاہدے پر دستخط کیے۔
میزائل بیس، یورپ میں امریکی دفاعی نظام کی دوبارہ تعمیر کا حصہ ہے جِس میں جمہوریہ چیک میں ایک ریڈار نظام کی تنصیب بھی شامل ہے۔
کلنٹن نے کہا کہ یہ نظرِثانی شدہ پروگرام سابق امریکی انتظامیہ کی توقعات سے کہیں پہلے کام کرنا شروع کردے گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کے برعکس، نئے معاہدے کو نیٹو اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
منصوبے پر روس کو اب بھی اعتراض ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ اِس سےماسکو کےاسٹریٹجک دفاع کو دھچکا لگا ہے۔ تاہم، کلنٹن نے اِس بات پرزور دیا کہ یہ نظام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور روس کے خلاف نہیں ہے۔
مقبول ترین
1