رسائی کے لنکس

امریکہ: سخت سکیورٹی میں یوم آزادی کی تقریبات


نیویارک
نیویارک

حالانکہ نیویارک کے محکمہٴ پولیس کو جشن کے دوران کسی قسم کے خدشات کا انتباہ نہیں، میئر بِل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کا عملہ اور مسلح پولیس اہل کار تعینات رہیں گے

ایسے میں جب ملک میں یوم آزادی کے تقریبات منانے کی تیاریوں کو آخری شکل دی جا چکی ہے، قانون کے نفاذ سے وابستہ اور وفاقی اہل کار جشن کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

نیو یارک سٹی میں منگل کے روز ملک کا آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا، جس میں 30 لاکھ سے زائد لوگ اکٹھے ہونے کی توقع ہے۔

حالانکہ نیویارک کے محکمہٴ پولیس کو جشن کے دوران کسی قسم کے خدشات کا انتباہ نہیں، میئر بِل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کا عملہ اور مسلح پولیس اہل کار تعینات رہیں گے۔

واشنگٹن

توقع ہے کہ تعطیل کے سلسلے میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریبات میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے، جن میں کانگریس کی عمارت کے باہر آتش بازی کا مظاہرہ اور محفلِ موسیقی شامل ہوگی۔


واشنگٹن ڈی سی کے پولیس سربراہ، پہٹر نیوشم نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ تقریبات کو کسی قسم کے خطرے کا کوئی ڈر نہیں۔ لیکن، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔

تقریبات سے ایک روز قبل، نیشنل مال پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جاچکی ہے، اور سکیورٹی کی چوکیاں لگائی گئی ہیں۔

بوسٹن

پولیس نے بوسٹن میں یہ بھی کہا ہے کہ تعطیل کے روز وہاں بھی پولیس کی بھاری نفری چوکس رہے گی، حالانکہ سکیورٹی کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG