رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹر لیبرمین 2012ء میں ریٹائر ہو جائیں گے: رپورٹ


امریکی سینیٹر لیبرمین 2012ء میں ریٹائر ہو جائیں گے: رپورٹ
امریکی سینیٹر لیبرمین 2012ء میں ریٹائر ہو جائیں گے: رپورٹ

امریکی سینیٹر جوزف لیبرمین کے احباب نے کہا ہے کہ ریاست کنیٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ کانگریس مین بدھ کے روز اعلان کریں گے کہ وہ پانچویں مرتبہ یہ عہدہ حاصل کرنے کی کوشش کے بجائے 2012ء میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

توقع ہے کہ سینیٹر لیبرمین یہ اعلان کنیٹیکٹ کے علاقے سٹامفرڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں کریں گے۔

68 سالہ لیبرمین نے ایک ڈیموکریٹ کے طور پر 18 سال ریاست کنیٹیکٹ کی نمائندگی کی ہے۔ امریکہ کی سربراہی میں عراق پر حملے کی حمایت کرنے کی وجہ سے 2006ء میں امیدواروں کے چناؤ سے متعلق ڈیموکریٹک انتخاب ہارنے کے باوجود وہ آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ لائبرمین کی 2004ء میں عہدہ صدارت حاصل کرنے کی کوشش بھی ناکام رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG