رسائی کے لنکس

مشی گن، ایریزونا میں پرائمری انتخابات منگل کو ہوں گے


叙利亚自由军的战士和当地居民1月29日试图在一个用作战地医院的学校里识别从阿勒颇一条河流里找到的尸体
叙利亚自由军的战士和当地居民1月29日试图在一个用作战地医院的学校里识别从阿勒颇一条河流里找到的尸体

آئندہ صدارتی انتخاب میں امریکی صدر براک اوباما کے مقابلے پر ری پبلکن جماعت کے امیدوار کے انتخاب کے لیے منگل کو مزید دو ریاستوں، مشی گن اور ایریزونا میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مذکورہ دونوں ریاستوں میں پرائمری انتخاب کے ٹھیک ایک ہفتے بعد آئندہ منگل کو، جسے امریکی سیاست میں 'سپر ٹیوزڈے' کی اصطلاح سے جانا جاتا ہے، بیک قت 10 ریاستوں میں ری پبلکن جماعت کے کارکنان اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

پرائمری چناؤ میں اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والا ری پبلکن امیدوار رواں برس نومبر میں ہونے والے ا مریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ صدر براک اوباما کا مقابلہ کرے گا۔

ری پبلکن امیدوار منتخب ہونے کی دوڑ میں سب سے آگے مٹ رومنی اور رک سنٹورم نے پیرکو ریاست مشی گن میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی جہاں رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

لیکن انتخابی جائزوں کے مطابق جنوب مغربی ریاست ایریزونا میں میساچوسٹس کے سابق گورنر رومنی کو پنسلوانیا کے سابق سینیٹر سینٹورم پر واضح برتری حاصل ہے۔

گوکہ مشی گن رومنی کی آبائی سرزمین ہے لیکن اس کے باوجود انہیں یہاں کے سماجی طور پر قدامت پسند حلقوں کی حمایت حاصل کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو ان کے حریف سینٹورم کے حق میں ہیں۔

رائے عامہ کے تازہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ری پبلکن کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں سرِ فہرست دونوں امیدواروں کے درمیان اس ریاست میں کانٹے کا مقابلہ ہے جب کہ ان کے دیگر دو حریف، رون پال اور نیوٹ گنگرچ انتخابی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

پال ٹیکساس سے ایوانِ زیریں کے منتخب رکن ہیں جب کہ گنگرچ ایوانِ زیریں کے اسپیکر رہے ہیں۔

رون پال بھی پیر کو مشی گن ہی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنا دن ری پبلکن حلقوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے گزاریں گے۔

لیکن تینوں امیدواران کے برعکس گنگرچ کی تمام توجہ پرائمری کے اگلے مرحلے پر مرکوز ہے اور وہ ٹینیسی میں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ گنگرچ منگل سے جنوب مشرقی ریاست جارجیا کے دورے کا آغاز کریں گے جس کی وہ کانگریس میں بھی نمائندگی کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG