رسائی کے لنکس

logo-print

ری پبلیکن صدارتی امیدواروں کی واشنگٹن میں مصروفیت


ری پبلیکن صدارتی امیدواروں کی واشنگٹن میں مصروفیت

امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی نامزدگی کے امیدوار جمعے کو واشنگٹن میں قدامت پسند سر گرم کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں ۔

مٹ رامنی ، رک سینٹورم اور نیوٹ گنگرچ قدامت پسندوں کی سالانہ پولیٹیکل ایکشن کانفرنس ، سی پی اے سی، میں یہ شرکت اس کے بعد ہو رہی ہے۔

پنسلوانیا کے سابق امریکی سینیٹر سینٹورم میسوری ، مینا سوٹا اور کولوریڈو میں نامزدگی کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر چکے ہیں ۔

ان کامیابیوں سے ایک جائز صدارتی امیدوار کے طورپر مسٹر سینٹورم کی حیثیت مضبوط ہوئی ہے جب کہ مسٹر رامنی کی انتخابی مہم میں قدامت پسندوں کو اپنی طرف کھینچنے کی اہلیت کے سلسلے میں نئے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

مسٹر گنگرچ نے جب سے فلوریڈا میں نامزدگی کے مقابلے میں مسٹر رامنی سے بری طرح شکست کھائی ہے ، میسا چوسٹس کے سابق گورنر رامنی کے ایک زیادہ قدامت پسند متبادل کے طورپر ان کی حیثیت میں کمی آئی ہے ۔

ایوان کے سابق اسپیکر کولوریڈو میں تیسرے اور منی سوٹا میں چوتھے نمبر پر رہے ۔جب کہ میسوری میں ان کا نام بیلٹ پر نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG