رسائی کے لنکس

سارہ پیلن بھارت کا دورہ کریں گی


سارہ پیلن بھارت کا دورہ کریں گی
سارہ پیلن بھارت کا دورہ کریں گی

امریکی ریاست الاسکا کی سابق گورنر سارہ پیلن آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ ’انڈیا ٹوڈے کونکلیو‘ نامی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

اُن کے قریبی ساتھیوں نے بتایا ہے کہ سارہ پیلن بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہو رہی اس کانفرنس میں 19 مارچ کو ’امریکہ کے بارے میں میرے خیالات‘ کے موضوع پر تقریر پیش کریں گی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 18 مارچ کو کانفرنس کا افتحاح کریں گے اور اگلے دن سارہ پیلن کی تقریر کے بعد یہ اختتام پزیر ہو جائے گی۔
2008ء میں امریکہ میں نائب صدر کے انتخابات میں ناکامی کے بعد سارہ پیلن نے محض چند بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کی ہے۔
ستمبر 2009ء میں اُنھوں نے ہانگ کانگ میں کاروباری شخصیات سے خطاب کیا تھا اور گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں وہ ہیٹی گئی تھیں جہاں اُنھوں نے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے عطیات اکھٹا کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG