امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے ساتویں اور آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں مستقبل کے اُمور اور ملک میں سیاسی تقسیم کو کم کرنے سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔
امریکی صدر اوباما کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب

1
امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے ساتویں اور آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں مستقبل کے اُمور اور ملک میں سیاسی تقسیم کو کم کرنے سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔

2
اوباما نے اقتصادی معاملات پر اپنے ناقدین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جو کوئی بھی یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ امریکہ کی معیشت تنزلی کا شکار ہے وہ صرف افسانے کو بڑھا رہا ہے۔

3
کھچا کھچ بھرے ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے صدر نے اعتراف کیا کہ ان کے دور صدارت کے آخری سال سے توقعات کم ہیں لیکن انھوں نے اپنی پالیسی اور مقاصد کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

4
امریکی وزیر خارجہ جان کیری صدر اوباما کا اسٹیٹ آف یونین خطاب سننے کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔