امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں ہفتے جو سیکڑوں افراد نے کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا جب کہ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ریلیوں میں زیادہ تر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی شریک ہوئے۔
امریکہ میں پابندیوں کے خلاف احتجاج

1
احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین نے امریکی پرچم تھامے ہوئے تھے۔ امریکہ میں وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ نیو یارک کے گورنر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ان کی ریاست آخر کار صحت کے بدترین بحران سے باہر نکلنے لگی ہے۔

2
سان ڈیاگو میں نکالی گئی ریلی کے کچھ شرکا نے ہال آف جسٹس کے سامنے بھی مظاہرہ کیا اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

3
ان مظاہروں میں اس وقت تیزی دیکھی گئی جب کرونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان ہوا۔ ٹیکساس میں ایک انتظامی عمارت کے سامنے مظاہرین نے بندشوں کے خلاف نعرے لگائے۔

4
ٹیکساس میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکا نے بینرز تھامے ہوئے تھے جس میں معاشی مسائل کا تذکرہ تھا۔
فیس بک فورم