رسائی کے لنکس

امریکی پرچون کی فروخت میں اضافہ، صارفین اب بھی پریشان


امریکی معیشت
امریکی معیشت

فروری میں پرچون کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ایک اہم سروے کے مطابق صارفین میں نااُمیدی بڑھ رہی ہے۔

جمعے کو محکمہٴ تجارت کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرچون کے فروخت میں عشاریہ تین فی صد کا اضافہ ہوا۔

موٹر کاروں کی فروخت میں کمی کا رجحان شاید اِس لیے دیکھنے میں آیا کہ ٹویوٹا نے مارکیٹ سے گاڑیاں اُٹھوا لی تھیں اور موسم خراب رہا۔ اِس بحرانی معاملے کے علاوہ باقی معیشت میں عشاریہ آٹھ فی صد کی شرح سے افزائش عمل میں آئی ہے۔

یونی ورسٹی آف مِشی گن کے ایک علاحدہ جائزے کے مطابق، مارچ میں صارفین کے جوش و خروش میں کمی محسوس کی گئی۔

معیشت داں پرچون کی فروخت اور صارفین کے اعتماد کا بغور جائزہ اِس لیے لیا کرتے ہیں ، کیونکہ صارفین کی طلب پر ہی امریکہ کی معاشی کارکردگی کا دارومدار ہے۔

XS
SM
MD
LG