رسائی کے لنکس

ساتویں صدی کے دو مسروقہ نوادرات کی امریکہ سے چین واپسی


مسروقہ نوادرات کا ایک نمونہ جو مین ةیٹن کے ڈسٹرکٹ آفس نے جاری کیا
مسروقہ نوادرات کا ایک نمونہ جو مین ةیٹن کے ڈسٹرکٹ آفس نے جاری کیا

نیویارک کے حکام نے منگل کو اعلان کیا کہ امریکہ نے دو مسروقہ نوادرات چین کو واپس کر دی ہیں۔ ایک درجن سے زائد ممالک سے چوری ہونے والی نوادرات کی واپسی کے سلسلے میں ان نوادرات کا اپنے ملک واپس بھیجا جانا تازہ ترین اقدام ہے۔

مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلوِن بریگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساتویں صدی کے ان دو منقش پتھروں کی قیمت فی الوقت 35 لاکھ ڈالر ہے۔ انہیں چوروں نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں ایک مقبرے سے اکھاڑ کر چوری کیا تھا اور پھر چین سے باہر اسمگل کر دیا تھا۔

یہ فن پارے 10 مختلف ممالک کی ان 89 نوادرات میں شامل تھے جنہیں نیویارک میں ، نوادرات جمع کرنے میں دلچسپی رکھنے والی ایک شخصیت شیلبی وائٹ نے خریدا تھا۔

1998 میں ان نواد رات کو ، میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کو ،قرضے کے طور پر دیا گیا تھا ۔ اور اس سال ڈی اے کے دفتر نے جرائم کی تفتیش کے بعد انہیں ضبط کر لیا۔

بریگ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ یہ دو انتہائی قیمتی نوادرات چوری ہو ئیں اور ان میں سے ایک کو کم از کم تقریباً تین دہائیوں تک عوام کی نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا۔

ویسے تو ان کی کل قیمت 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ لگائی گئی ہے، لیکن نقش و نگار والے ان پتھروں کی ناقابل یقین تفصیلات اور خوبصورتی کو کبھی بھی قیمت سے تولا نہیں جا سکتا۔

مجموعی طور پر ان دونوں نوادرات کی قیمت تقریباً 69 لاکھ ڈالر ہے۔ نوادرات کی اسمگلنگ پر نظر رکھنے والے یونٹ نے ان کا کھوج لگایا۔ یہ یونٹ مسروقہ نوادرات کا سراغ لگا کر انہیں واپس اپنے ملک بھیجتا ہے۔

کچھ صحافی مصر کی 2000 ہزار سال پرانی ممی کے سنہری تابوت کو دیکھ رہے ہیں۔ قاہرہ ۔ یکم اکتوبر 2019 ۔ فوٹو اے پی
کچھ صحافی مصر کی 2000 ہزار سال پرانی ممی کے سنہری تابوت کو دیکھ رہے ہیں۔ قاہرہ ۔ یکم اکتوبر 2019 ۔ فوٹو اے پی

بریگ کے دفتر کے بیان کے مطابق، مقبرے کے لیے تیار کیا گیا ، نقش و نگار سے مزیّن ایک پتھر میوزیم کے اسٹوریج روم میں رکھا گیا تھا اور اسے کبھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

یہ منقش پتھر نیویارک میں وطن واپسی کی ایک تقریب میں چین کے قونصل خانے کے حوالے کر دیے گئے۔

ڈی اے کے دفتر کے مطابق چینی قونصل جنرل ہوانگ پنگ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ثقافتی املاک کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کو وہ ایک مقدس مشن سمجھتے ہیں۔

کمبوڈیا سے چوری کیا جانے والی کوہ کیر کا مجسمہ جسے بعد ازاں فروخت کر دیا گیا تھا۔ فائل فوٹو
کمبوڈیا سے چوری کیا جانے والی کوہ کیر کا مجسمہ جسے بعد ازاں فروخت کر دیا گیا تھا۔ فائل فوٹو

ایک کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 950 سے زیادہ مسروقہ نوادرات کو ،جنوری 2022 سے، کمبوڈیا، بھارت، پاکستان، مصر، عراق، یونان، ترکی اور اٹلی سمیت 19 ممالک کو واپس کیا گیا ہے

ذاتی طور پر نوادرات جمع کرنے والے شوقین ،مائیکل اسٹین ہارڈ، نے سن 2021 میں آرٹ کی اسمگلنگ کے سب سے مشہور مقدموں میں سے ایک میں، عدالت سے باہر ہونے والے معاہدے کے بعد،سات کروڑ ڈالر مالیت کے تقریباً 180 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے تھے۔

(خبر کا کچھ مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG