رسائی کے لنکس

نیو آرمز کنٹرول پیکٹ: کلنٹن کا روس سےجلد معاہدہ طے کرنے کا مطالبہ


امریکی وزیرِ خارجہ نےاپنے روسی ہم منصب پر زور دیا کہ مذاکرات کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کی طرف آگے بڑھے

امریکی محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے روس کو باور کرایا ہے کہ وہ تیزی سے آگے بڑھے تاکہ دونوں ممالک اگلے چند ہفتوں کے اندر اندر ہتھیاروں پر ضابطے کا نیا معاہدہ طے کرلیں۔

ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا کہ منگل کو کلنٹن نے روسی وزیرِ خارجہ سارگی لوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر 15منٹ تک گفتگو کی۔

کراؤلی نے کہا کہ اُنھوں نے اِس بات کو واضح کیا کہ دونوں ممالک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور اپنے روسی ہم منصب کو تاکید کی کہ مذاکرات کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کی طرف آگے بڑھیں۔

ترجمان نے کہا کہ روسی تشویش کو حل کرنے کی کئی تدابیر موجود ہیں، بشمول یورپ میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کے امریکی منصوبے پر روس کے اعتراضات ۔

روس کا کہنا ہے کہ میزائل شکن نظام کا ہدف روس ہے اور اِس کی تبصم کے باعث یورپ میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔

امریکہ کا مؤقف ہے کہ میزائل نظام کا منصوبہ دفاعی نوعیت کا ہے، جس کا مقصد ایران کی طرف سے ممکنہ میزائل حملے کا توڑ کرنا ہے اور یہ کہ اِس کا ہدف نہ روس ہے نہ ہی کوئی اور ملک۔

نئی آرمز کنٹرول ٹریٹی جِس کا مقصد جوہری ہتھیاروں کا انسداد تھا 1991ء میں سٹریٹجک آرمز رڈکشن ٹریٹی (سٹارٹ) کی جگہ لینا تھی، لیکن اُس کی میعاد دسمبر 2009ء میں ختم ہوچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG