رسائی کے لنکس

امریکہ: سیکرٹ سروس کی پہلی خاتون سربراہ

جولیا پیئرسن صدر اوباما کے ہمراہ
جولیا پیئرسن صدر اوباما کے ہمراہ

نئی سربراہ جولیا پیئرسن نے وائٹ ہاؤس میں بدھ کو منعقدہ ایک مختصر تقریب میں حلف اٹھایا جس میں صدر براک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن بھی موجود تھے۔

امریکہ کی سیکرٹ سروس کی پہلی خاتون سربراہ جولیا پیئرسن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

نئی سربراہ جولیا پیئرسن نے وائٹ ہاؤس میں بدھ کو منعقدہ ایک مختصر تقریب میں حلف اٹھایا جس میں صدر براک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن بھی موجود تھے۔

صدر اوباما نے کہا کہ جولیا ایجنسی میں 30 سال کا مثالی تجریہ رکھتی ہیں اور وہ نئی ذمہ داری کے لیے پوری طرح اہل ہیں۔

سیکرٹ سروس کی ذمہ داری امریکی صدر اور اُن کے اہل خانہ کی حفاظت کرنا ہے۔

صدر کے تحفظ کے علاوہ سیکرٹ سروس کے فرائض میں کریڈٹ کارڈ سے متعلق فراڈ اور دیگر مالیاتی یا مالی جرائم کی تحقیقات کرنا بھی شامل ہے۔

امریکی سیکرٹ سروس کے لگ بھگ 3500 ایجنٹ ہیں۔
XS
SM
MD
LG